the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حلقہ ورنگل کے 28ڈویژنوں میں 3مسلم امیدواروں کو ٹی آر ایس نے ٹکٹ دیا ہے جس میں قابل ذکر حال ہی میں کانگریس پارٹی سے ٹی آر ایس میں داخل ہونے والے کانگریس پارٹی کے سینئر قائد تین مرتبہ رہ چکے سابق کارپوریٹر محمد محمود، سابقہ کارپوریٹر محترمہ منورانساء صادق، اور ٹی آر ایس اقلیتی قائد سید مسعود کی اہلیہ رضوانہ سلطانہ کو ٹکٹ دیا گیا۔کانگریس پارٹی سے قاضی پیٹ سے مرزا شاہنواز بیگ کانگریس پارٹی سے مقابلہ کرنے کیلئے فی فارم حاصل کرلیا ہے اور وہ انتخابی مہم شروع کردی ہے۔
ورنگل بلدی انتخابات کیلئے ٹی آر ایس امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے میں دشواریاں، ورنگل ویسٹ حلقہ کے ڈویژنوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیاگیا،
گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے6؍مارچ کو ہونے والے انتخابات کیلئے آج 24؍فروری کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوچکی ہے۔ ہنمکنڈہ ، ورنگل اور قاضی پیٹ کے 58ڈویژنوں کیلئے انتخابات ہونگے جس کیلئے ٹی آر ایس پارٹی سے مقابلہ کرنے والوں کے 1000سے زائد درخواستیں حاصل ہوئیں تھیں۔ورنگل رکن اسمبلی کنڈا سریکھا، ہنمکنڈہ رکن اسمبلی ونئے بھاسکر کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کامعاملہ درد سربن گیا۔ آخر کار ریاستی وزراء ہریش راؤ اور ایٹلا راجندر کو ورنگل آنا پڑا ۔ ٹی آر ایس کے قائد کیپٹن لکشمی کانت راؤ کی رہائش گاہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلہ میں تین چار گھنٹوں تک غور کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری



ہری، کڈا سریکھا، کنڈا مرلی، پسنوری دیاکر، اروری رمش، چرلہ دھرما ریڈی، گنڈو سدھارانی، ونئے بھاسکر ودیگر موجود تھے۔ پارٹی کے لئے ابتداء سے کام کرنے والوں کو ٹکٹ دینے پر غور کیا گیا۔ ٹکٹوں کی مانگ کرنے والوں کی لامتناہی تعداد کی وجہ سے کئی ایک مسائل پیدا ہوگئے۔ حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والوں کو بھی شامل کرنے کی وجہ سے جو امید لگائے بیٹھے تھے انہیں نظر انداز کرنے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوگیا۔ ٹی آر ایس پارؔ ٹی نے ابھی تک 58ڈوژنوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیاہے۔باوجود اسکے کہ کئی لوگوں نے بغیر بی فارم کی پرچہ نامزدگی کا ادخال کیا۔ ورنگل ویسٹ کے رکن اسمبلی ونئے بھاسکر پر ٹکٹوں کیلئے بہت زیادہ دباؤ پڑنے پر اور پارٹی کے بڑے قائدین کی من مانی پر وہ ناراض ہوکر نامعلوم مقام پر چلے گئے اورانہوں نے اپنا فون بند کرلیا۔ 3بجے دوپہر تک بھی انہوں نے اپنا موبائیل فون آن نہیں کیا۔ اسکے باوجود ورنگل ویسٹ سے تعلقہ رکھنے ڈویژنوں کے امیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال کیا۔ آج آخری دن تقریباً ایک ہزار امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اطلاع ہے۔ ہنمکنڈہ کے علاقہ میں ٹی آر ایس نے کتنے مسلمان امیدوارون کو ٹکٹ دی ہے اسکا کوئی علم نہیں ہے۔ قاضی پیٹ میں سابق رکن بلدیہ محمد ابوبکر کو ٹکٹ ملنے کی قوی امید تھی لیکن باوثوق ذرائع سے یہ سنا گیا کہ انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا باوجود کہ انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی کا ادخال کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.